آب جو

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - ندی، نہر۔  تو ہے محیط بیکراں میں ہوں ذرا سی آبجو یا مجھے ہم کنار کر یا مجھے بے کنار کر      ( ١٩٣٥ء، بال جبریل، ٨ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'آب' کے ساتھ فارسی ہی سے اسم 'جُو' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٠٢ء، کو "نثر بے نظیر" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مؤنث